خواجہ زندہ پیرآستانہ عالیہ دارالفیض نقشبندیہ گھمگول شریف کے 78ویں عرس مبارک کی بارسلونا میں تقریب

Untitled-1

بارسلونا(دوست نیوز)خواجہ زندہ پیرآستانہ عالیہ دارالفیض نقشبندیہ گھمگول شریف کا 78ویں عرس مبارک کی تقریب جامع مسجد فیضان عطار بارسلونا میں حاجی اسد حسین کی زیرصدارت ہوئی،جس کے منتظمین خادمین گھمگول شریف بارسلونا تھے

عرس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا رضوان نے حاصل کی،اور نظامت کے فرائض صاحبزادہ حافظ ارشد  نقشبندی نے سرانجام دئیے۔

ہدیہ نعت پیش کرنے والوں میں قدیراے خان،سید شاہد رسول نقوی،صاحبزادہ حافظ ارشد نقشبندی،حافظ ذیشان نقشبندی اور شامل تھے جبکہ قاری عبدالرحمن نے ختم پاک پڑھا۔

  جامع مسجد فیضان عطار کے امام خطیب مولانا رضوان نے اولیا اللہ سے محبت کے عنوان پر مختصر خطاب کیا۔اور اولیا اللہ کی عظمت بیان کی

خواجہ زندہ پیرگھمگول شریف بارسلونا عرس کے بانی شریف حاجی راجہ اسد حسین کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ چوہدری محمد ادریس، قدیراے خان ،قاری عبدالرحمن نےنکالا گیا جو خوش قسمت صابر حسین کے نام نکلا۔موقع پر ٹکٹ دیا گیا اس موقع پر حاجی راجہ اسد حسین نے اعلان کیا کہ صابر حسین کے عمرہ کی ٹکٹ، رہائش اور مکہ مدینہ میں تمام اخراجات میں برداشت کروں گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی نعرہ تکبیر بلند کیا گیا۔ اس موقع پر حاجی محمد رزاق گوندل، راجہ ساجد محمود، راجہ شفیق الرحمن،پروفیسر طاہر عظیم، ملک محمد شریف، سید ذوالقرنین شاہ، چوہدری سکندر حیات مانگٹ اور موجود شرکا نے صابر حسین کو عمرہ کی مبارک باد دی 

آخر میں عرس میں شریک مریدین اور کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کرنے والوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے