چوہدری محمدجبار کو اسپین میں لیگل ہونے پربڑے بھائی چوہدری محمد ابرارکا دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری محمد ابرار کا اپنے چھوٹے بھائی چوہدری جبار کو اسپین میں لیگل ہونے پرابرار بی سی این 2021 ایس ایل کی جانب سے قریبی دوست احباب کے اعزاز میں خان نواب ریسٹورنٹ گورخ پر پر تکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا

جس میں فیض احمد فیضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مہمانوں میں محبوب قادر،طارق محمود،فیصل محمود،شعیب رسول،احتشام انور ،مباسط فارقلیط،شمس گوندل،داود طارق،عبداللہ،رضا علی ،اسجد علی،حماد پرویزچیمہ،علی رضا تارڑ ،حمادعلی چیمہ ولد سابق ناظم چوہدری پرویز ٹھٹہ داد(بزنس مین ساوتھ افریقہ) اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام دوست احباب نے چوہدری محمد ابرار اور فیض احمد فیضی کو چوہدری جبار کے اسپین میں لیگل ہونے پر دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی چوہدری جبار کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیابیاں عطا فرمائے، آمین

تقریب کے مہمان خصوصی فیض احمد فیضی نے آخر میں تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے ہماری خوشی دوبالا ہوگئی۔ ہم آپ سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لائے۔
