بارسلونا میں چار روزہ عارضی آؤٹ لیٹ: معروف جوتوں کی کمپنیوں پر حیرت انگیز رعایتیں
بارسلونا کی مشہور جوتا ساز کمپنی زاپاتیریاس کاساس ایک بار پھر زبردست آفرز کے ساتھ عارضی آؤٹ لیٹ لگا رہی ہے، جہاں صرف چار دن کے لیے کانورس، ہوف، برکن اسٹاک، کیمپر اور دیگر عالمی برانڈز کے سینکڑوں ماڈلز ناقابلِ یقین رعایتوں پر فروخت کیے جائیں گے۔
یہ آؤٹ لیٹ بدھ 22 اکتوبر سے ہفتہ 25 اکتوبر تک(calle Ciutat de Granada, 53) کائیے سیوداد دی گرانادا نمبر 53 (بارسلونا) میں قائم ہوگا، جس کا وقت صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک رکھا گیا ہے۔ داخلہ بالکل مفت ہے اور کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں۔
زاپاتیریاس کاساس، جس کا آغاز 1923 میں تریسا (بارسلونا) کے ایک خاندانی کاروبار کے طور پر ہوا تھا، آج پورے اسپین میں 50 سے زائد اسٹورز چلا رہی ہے۔ ادارے کے مطابق، یہ آؤٹ لیٹ “جوتوں کا ایک حقیقی جنت” ثابت ہوگا، جہاں مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے ہزاروں ماڈلز دستیاب ہوں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہر سائز اور ماڈل کی بڑی مقدار رکھی گئی ہے، لیکن پچھلے تجربات کے مطابق مشہور ماڈلز اور عام سائز جلد ختم ہوجاتے ہیں، اس لیے خریداروں کو بروقت پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔