اسپین میں بادشاہت کے پچاس سال مکمل، شاہ فلیپ ششم کا اہم خطاب، مگر سابق بادشاہ خوان کارلوس کی عدم شرکت

Screenshot

Screenshot

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں بادشاہت کے پچاس سال مکمل ہونے پر شاہ فلیپ ششم کی جانب سے رواں ماہ 21 نومبر کو شاہی محل میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، تاہم اس موقع پر سابق بادشاہ خوان کارلوس اوّل مدعو نہیں ہوں گے۔

شاہی محل کے ذرائع کے مطابق یہ تقریب نہایت سادہ اور کم پروفائل میں رکھی گئی ہے۔ 22 نومبر کو شاہی خاندان کی نجی دعوت ایلباردو پیلس میں ہوگی، جس میں خوان کارلوس کو خاندانی دوپہر کے کھانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، مگر ان کی شرکت تاحال یقینی نہیں۔

ذرائع کے مطابق خوان کارلوس کی یادداشتوں پر مبنی کتاب “ری کونسیلیاسیون” (Reconciliación)، جو آئندہ ہفتے فرانس میں اور 3 دسمبر کو اسپین میں شائع ہونے والی ہے، ایک مرتبہ پھر تنازعے کو جنم دے سکتی ہے۔ اسی پس منظر میں شاہی محل نے تقریبات کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

21 نومبر کی شام شاہ فلیپ ششم ایک رسمی تقریب میں ملک کی نمایاں شخصیات سابق وزیراعظم فیلیپے گونزالس، آئین کے خالقین میں شامل میگل روکا اور میگل ہیریرو ای رودریگز دی مینیون کو اسپین کا اعلیٰ ترین شاہی اعزاز “تویسون دے اورو” (Toisón de Oro) عطا کریں گے۔ ان میں سے گونزالس خطاب بھی کریں گے، جبکہ ملکہ صوفیہ نے حسبِ روایت تقریر سے معذرت کی ہے۔

تقریب میں ملک کے تمام اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جن میں وزیراعظم پیدرو سانچیز اور حزبِ مخالف کے رہنما البیرتو نونییز فَیخو بھی شامل ہیں۔ شاہ فلیپ اپنے خطاب میں والد خوان کارلوس کے کردار کا مختصر ذکر کریں گے، خصوصاً اسپین کی جمہوری منتقلی (Transition) کے دور میں ان کی خدمات کا۔

اسی روز صبح شاہ فلیپ، ملکہ لیتیزیا، ولی عہد شہزادی لیونور (جو اس وقت فضائیہ میں تربیت حاصل کر رہی ہیں) اور شہزادی صوفیہ (جو لزبن میں بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں) پارلیمنٹ کی سالا کونستیتوسیونال میں ایک علمی مذاکرے “پچاس سال بعد: جمہوریت کی طرف سفر میں بادشاہت کا کردار” میں بطور سامعین شریک ہوں گے۔

اس مذاکرے کی صدارت معروف صحافی فرناندو اونیگا اور ایناکی گابیلوندو کریں گے، جب کہ ممتاز ماہرینِ سیاست و آئین میگل روکا، میگل ہیریرو، فلسفیہ ادِیلا کورتینا اور روزارِیو گارسیا ماہاموت (صدر، مرکز برائے مطالعاتِ سیاسی و آئینی)خطاب کریں گے۔

شاہی محل کے مطابق یہ تقریبات اسپین کی جمہوریت کی مضبوطی اور بادشاہت کے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں، تاہم ماضی کے تنازعات کے باعث انہیں حد درجہ سادہ رکھا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے