پولیس نے سوشل میڈیا پر خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیوز شیئر کرنے والے موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کر لیا

Screenshot

Screenshot

لا ریوخا/اسپین(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)گواردیا سول نے 20 سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار کو حراست میں لیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی خطرناک اور قانون شکنی پر مبنی ڈرائیونگ کی ویڈیوز شیئر کر رہا تھا۔ یہ شخص “سپر موٹارڈ” قسم کی موٹرسائیکل پر لا ریوخا کے علاقے میں انتہائی تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ انداز میں سڑکوں پر چلتا دکھائی دیا۔

گواردیا سول کے ٹریفک تحقیقات و تجزیاتی گروپ (GIAT) کے مطابق، نوجوان کی سرگرمیوں کا سراغ ان کے معمول کے “سائبر پیٹرولنگ” کے دوران ملا، جب مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر اس کی ویڈیوز دیکھی گئیں۔ ان مناظر میں ملزم کو لا ریوخا کے مرکزی علاقے لوگرونیو کے اردگرد خطرناک اسٹنٹس کرتے، قوانین کی خلاف ورزی کرتے اور عوامی سڑکوں پر دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے دیکھا گیا۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ بعض ویڈیوز اس کے دوستوں نے ریکارڈ کی تھیں، جو یا تو کسی لگژری کار سے یا دوسری موٹرسائیکل پر ساتھ سفر کر رہے تھے۔ دورانِ تفتیش، کئی شہریوں نے ٹریفک کنٹرول سینٹر کو براہِ راست کال کر کے اس کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی اطلاع بھی دی۔ بعض مواقع پر یہ نوجوان سڑک پر وہیل اُٹھا کر موٹرسائیکل چلاتا دیکھا گیا۔

گواردیا سول کی ایک گشتی ٹیم نے بعد ازاں اسے ایک مرتبہ پھر خلافِ قانون ڈرائیونگ کرتے دیکھا۔ پولیس کی گاڑی دیکھ کر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تیز رفتاری کے ساتھ خطرناک انداز میں اوورٹیکنگ شروع کر دیا، جس سے دیگر ڈرائیوروں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

آخرکار پولیس نے اسے Villamediana de Iregua کے علاقے میں روک لیا۔ نوجوان نے موٹرسائیکل جھاڑیوں میں چھپانے اور پیدل فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہلکاروں نے اسے موقع پر ہی شناخت کر لیا۔

گواردیا سول نے تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے کیس متعلقہ عدالتی حکام کے سپرد کر دیا ہے۔ نوجوان پر سڑکوں کی سلامتی کے خلاف جرم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ متعدد انتظامی خلاف ورزیوں پر بھی اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے