تاراگونا:عدالت نے دو جیب کتروں کو ایک سال کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے روکا دیا

Screenshot

Screenshot

تاراگونا کی عدالت نے دو جیب کتروں کو شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے ایک سال کے لیے منع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان افراد کے خلاف اس وقت سنایا گیا جب ان پر شہری بسوں میں مسافروں سے چوری کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔ دونوں ملزمان کی عمریں بالترتیب 61 اور 54 سال ہیں۔

تاراگونا کی میونسپل کمپنی ای ایم ٹی (Empresa Municipal de Transports) کو متعدد مسافروں نے بسوں کے اندر چوری کی شکایات درج کرائی تھیں، جس کے بعد گواردیا اربانا (Guàrdia Urbana) نے تحقیقات شروع کیں۔ بسوں کے اندر نصب سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد پولیس نے دونوں چوروں کی شناخت کر لی اور ان کے معمول کے سفر کے راستے بھی معلوم کر لیے جن پر وہ وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس نے بدھ 22 اکتوبر کی صبح تقریباً سات بجے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دونوں جیب کتروں کو گرفتار کیا۔ یہ کارروائی خفیہ لباس میں موجود تفتیشی یونٹ کے اہلکاروں نے کی۔ گرفتار افراد کے پاس کپڑوں کے اضافی جوڑے اور چہرہ چھپانے کے لیے ماسک موجود تھے تاکہ کیمروں اور عملے سے بچ سکیں اور چوری کے دوران شناخت نہ ہوں۔

تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ دونوں افراد ایک منظم گروہ کا حصہ ہیں جو بسوں میں مسلسل اور منظم انداز میں چوریاں کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے خلاف پہلے سے ہی چوری اور مجرمانہ گروہ میں شمولیت کے مقدمات درج تھے اور گرفتاری کے وارنٹ بھی موجود تھے۔ دونوں ملزمان تاراگونا کے رہائشی نہیں ہیں۔

استغاثہ (پراسیکیوشن) نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ دونوں کو ای ایم ٹی کی بسوں پر سوار ہونے اور ان کا استعمال کرنے سے ایک سال کے لیے روکا جائے۔ عدالت نے یہ پابندی منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ بارہ ماہ تک شہر کی کسی بھی بلدیاتی بس پر سفر کرنے سے روک دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے