پاکستان میںبہت جلد بزنس کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوںکو سرمایہ کاری کے لئے ایک ہی ونڈو کے ذریعے تمام سہولیات ملیں گی،لوہسر
گجرات( محمود اختر محمود)صدارتی ایوارڈ یافتہ ، تمغۂ خدمت، فرزندِ پاکستان چیئرمین ای یو پاک فرینڈز شپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے 10 گنا بڑے دشمن کو 10 مئی 2025ء کو معرکہ حق میں شکست دی۔ آج پاکستان کا نام دنیا کے طاقتور ملکوں میں شامل ہو چکا ہے۔ ہماری افواج نے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ اب اگلا معرکہ ملک کی اکانومی کو بہتر کرنا ہے تاکہ بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کرنے اور ملک کی اکانومی بہتر کرنے کا موقع ملے اور جس طرح یورپ ، برطانیہ، امریکہ میں ون ونڈو کے تحت تمام سہولیات میسر ہوتی ہیں۔ پاکستان میں بھی انشاء اللہ بہت جلد بزنس کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لئے ایک ہی ونڈو کے ذریعے تمام سہولیات ملیں گی تاکہ وہ کھلے دل سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ آج مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کلیم اللہ گیلانی شخصیت لبرٹی مال کی کامیابی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس شخص نے جو بھی کام کیا ہے اُسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبرٹی مال گجرات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستانیوں نے بزنس میں کامیابیاں حاصل کیں۔ بزنس ایمپائر بنائے جن میں گجرات کے سپوت علی دلدار چوہدری، اسجد چنڈالہ، ناصر چوہدری، مون چاہدری، حاجی اصغر جیسی شخصیات شامل ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بہت لوگوں نے پاکستان لوٹا مگر اب لوٹ مار کا دور ختم ہو رہا ہے۔ مجھے سول ایوارڈ ملا۔ میرا ایک ہی نعرہ ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ۔ جب میں یورپ گیا تو میرے والد نے ایک ہی بات سکھائی تھی کہ سب سے پہلے پاکستان اور میں نے اسی پر عمل کیا۔ میرا ایک ہی دشمن ہے وہ ہے مودی اور بھارت۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں ان کے اندر اعتماد پیدا کر نا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی مال گجرات کا فخر ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ایم پی اے خالد اصغر گھرال، چوہدری احمد حسن مٹو، جاوید بٹ،چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، ناصر محمود چوہدری جرمنی، کلیم اللہ گیلانی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ حاجی فیاض عالم، سید عدیل عباس شاہ ، نائب صدر گجرات چیمبر مرزا عدنان فیصل، علی انصر گھمن، حماد اسلم، اسجد چنڈالہ، چوہدری مون، چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، اسد بھٹی، عباس بٹ، مرزا اویس، راجہ انیس، عمران چوہدری ، میاں غلام محی الدین میاں سعید احمد، میاں شہزاد احمد، حاجی آصف، چوہدری شہباز ورک، مرزا عثمان اختر، رضا وڑائچ، چوہدری عثمان مظفر سیکرٹری گجرات چیمبر معصوم قمر، سفران ناظر، عمر عابد، سلمان ولایت بٹ، حماد اسلم، نوابزادہ اصغر علی خان، عمر حیات اور دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناصر چوہدری نے سرانجام دیئے۔ سی او لبرٹی مال گجرات کلیم اللہ گیلانی نے چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور چوہدری احمد حسن مٹو کو شیلڈ بھی دیں۔