اسپین،تدفینی قوانین میں ترمیم کی تیاری، مذہبی بنیادوں پر زمین میں براہِ راست تدفین کی گنجائش زیرِ غور

Screenshot

Screenshot

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیس)وزارتِ صحت اسپین میں تدفینی ضوابط (Sanidad Mortuoria) کی ازسرِنو تدوین پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 1974 کے ڈیکریٹو 2263/1974 میں مجوزہ ترامیم پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اسلامی کمیشن آف اسپین کے محمد اجانہ، جیرودین ریازا اور ہشام اولاد محمد نے شرکت کی، جبکہ وزارتِ صحت کی جانب سے ڈائریکشن جنرل آف پبلک ہیلتھ اینڈ ایکویٹی ان ہیلتھ کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں “گائیڈ آف کنسینسو آن سانیداد مورتوریا” کے تحت انجام دیے گئے کام کو سراہا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں ایک نیا شاہی فرمان (Real Decreto) تیار کیا جائے گا جو 1974 کے ضابطے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔

نئے قانون میں دیگر نکات کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر زمین میں براہِ راست تدفین کی اجازت بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کمیسیون تیکنیکا دی کومونیکاثیون نے اسے اسپین کی کثیرالثقافتی شناخت اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے