ایبریا کے طیاروں میں اب مفت ہائی اسپیڈ وائی فائی دستیاب ہوگی

Screenshot

Screenshot

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹارلنک ٹیکنالوجی سے معاہدہ

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ایبریا ایئرلائن، جو آئی اے جی گروپ کا حصہ ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام پروازوں میں ہائی اسپیڈ اور مفت وائی فائی سروس فراہم کرے گی۔ یہ سہولت اسپیس ایکس کی ذیلی کمپنی اسٹارلنک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ممکن ہوگی۔ اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق، یہ سروس طویل اور مختصر دونوں پروازوں میں دستیاب ہوگی، چاہے پرواز دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو، حتیٰ کہ ان علاقوں میں بھی جہاں موبائل یا زمینی نیٹ ورک کی کوریج نہیں ہوتی، جیسے قطب شمالی اور جنوبی۔ ایبریا نے بتایا کہ نئی وائی فائی سہولت کا آغاز 2026 سے کیا جائے گا اور یہ تمام مسافروں کے لیےاکانومی، پریمیئم اور بزنس کلاس یکساں طور پر دستیاب ہوگی۔

اسٹارلنک ٹیکنالوجی ہزاروں سیٹلائٹس پر مبنی ہے جو زمین کے نچلے مدار میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ نظام 450 میگا بٹس فی سیکنڈ تک ڈاؤن لوڈ اور 70 میگا بٹس فی سیکنڈ تک اپ لوڈ کی رفتار فراہم کرے گا، جس سے مسافر دورانِ پرواز اسٹریمِنگ پلیٹ فارمز استعمال کر سکیں گے، کلاؤڈ پر کام کر سکیں گے یا آن لائن گیمز کھیل سکیں گے۔

آئی اے جی گروپ کے مطابق، یہ معاہدہ ایبریا کے “فلائٹ پلان 2030” کا حصہ ہے، جس کے تحت کمپنی جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ترقی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کو اپنی حکمتِ عملی کا بنیادی ستون بنا رہی ہے۔ اس منصوبے کے لیے مجموعی طور پر چھ ارب یورو کی سرمایہ کاری مختص کی گئی ہے، جس میں “سٹی آف ایبریا” کی تعمیر اور دیگر ڈیجیٹل منصوبے بھی شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے