غزہ، یوکرین، ہجرت اور سیاسی تقسیم، ورلڈ پریس فوٹو 2025 کی نمائش کے نمایاں موضوعات

Screenshot

Screenshot

بارسلونا (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے اہم ترین فوٹو جرنلزم مقابلے ورلڈ پریس فوٹو 2025 کی نمائش میں رواں سال کے بڑے عالمی مسائل جیسے غزہ اور یوکرین کے تنازعات، ماحولیاتی بحران، ہجرت اور سیاسی تقسیم کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ یہ نمائش بارسلونا کے سینٹر آف کنتیمپریری کلچر (CCCB) میں جاری ہے اور 14 دسمبر تک دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔

نمائش میں 144 تصاویر پیش کی گئی ہیں، جن میں زیادہ تر سال 2024 کے دوران لی گئی ہیں۔ ان میں ایران میں ہجرت کے مسائل اور امریکا و میکسیکو کی سرحد پر پیش آنے والے حالات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

Screenshot

سیاسی تقسیم کے موضوع پر بھی کئی تصاویر شامل ہیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد کے مناظر، وینیزویلا میں مادورو مخالف تحریک، جرمنی میں انتہا پسند دائیں بازو کے عروج اور روس میں سیاسی اظہار پر پابندیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کا اعزاز فلسطینی فوٹوگرافر سمر ابو الوف کے حصے میں آیا۔ ان کی تصویر “محمود اججور، عمر 9 سال” ایک ایسے فلسطینی بچے کی کہانی سناتی ہے جو اسرائیلی حملے کے دوران اپنے دونوں بازو کھو بیٹھا۔

سمر ابو الوف نے کاتالان نیوز ایجنسی (ACN) سے گفتگو میں کہا کہ یہ جیت “ایک خواب کی تعبیر” ہے، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ان کی تصویر “غمگین حقیقت” پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دکھ غزہ کے لاکھوں بچوں کی روزمرہ زندگی کا عکس ہے۔

Screenshot

کاتالان فوٹوگرافر سیموئل ناکر نے “دا شیڈوز آلریڈی ہیو نیمز” کے عنوان سے اپنی تصویری رپورٹ پر مغرب، وسطی اور جنوبی ایشیا کے لیے اسٹوریز کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کام شام میں بشارالاسد کے زوال کے فوراً بعد کے حالات پر مبنی ہے اور اس میں قیدیوں پر تشدد اور خوف کو بطور ہتھیار دکھایا گیا ہے۔

یہ سالانہ مقابلہ اپنی 70ویں سالگرہ منارہا ہے، جو سات دہائیوں سے عالمی فوٹو جرنلزم کی سب سے معتبر روایت کے طور پر قائم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے