ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں لاپتہ

Screenshot

Screenshot

کوالالمپور (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اتوار کے روز ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے، جب کہ 10 افراد کو زندہ اور ایک لاش کو سمندر سے نکالا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے دی۔

اتھارٹی کے مطابق کشتی کے حادثے کو تین روز گزرنے کے باوجود مزید لاشیں یا زندہ بچ جانے والے افراد سمندر میں ملنے کا امکان ہے۔ شمالی ملائیشیا کی ریاستوں قداح اور پرلس کے میری ٹائم ڈائریکٹر فرسٹ ایڈمرل رُملی مصطفیٰ نے بتایا کہ کشتی میانمار کے علاقے بوٹیڈونگ سے تقریباً 300 افراد کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔

Screenshot

ریاستی خبر رساں ادارے “برناما” کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں تین میانماری شہری، دو روہنگیا اور ایک بنگلہ دیشی شامل ہیں، جب کہ ایک روہنگیا خاتون کی لاش ملی ہے۔

روہنگیا، جو میانمار کی مسلم اقلیت ہیں، بدھ اکثریتی ملک میں طویل عرصے سے مظالم اور شہریت سے محرومی کا شکار ہیں، جس کے باعث وہ اکثر سمندر کے راستے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

قداح کے پولیس سربراہ عذلی ابو شاہ نے بتایا کہ ملائیشیا پہنچنے کی کوشش میں موجود افراد نے پہلے ایک بڑی کشتی میں سفر شروع کیا، مگر سرحد کے قریب پہنچنے پر انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ تین چھوٹی کشتیوں میں منتقل ہو جائیں، جن میں سے ہر ایک میں تقریباً سو افراد سوار تھے تاکہ حکام کی نظروں سے بچا جا سکے۔

ان تین میں سے باقی دو کشتیوں کی حالت معلوم نہیں ہو سکی، جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے