بارسلونا میں 2025 کی 25 ممتاز شخصیات و اداروں کو اعزازی تمغوں سے نوازا گیا

Screenshot

Screenshot

بارسلونا (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ بارسلونا نے سال 2025 کے لیے شہر کے اعزازی تمغے (Medalles d’Honor de Barcelona) عطا کیے۔ تقریب تاریخی سالون دے سینت (Saló de Cent) میں منعقد ہوئی جس کی صدارت میئر جومے کولبونی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پانے والے افراد اس بات کی مثال ہیں کہ ایک اچھا شہری کیسے ہوتا ہے۔ ان کے بقول “بارسلونا کی پہچان کسی درجہ بندی سے نہیں بلکہ آپ جیسے لوگوں سے ہے جو اس شہر کو دنیا کا بہترین مقام بناتے ہیں۔”

Screenshot

اس سال مجموعی طور پر 25 تمغے دیے گئے، جن میں سے 5 شہر کی سطح پر اور 20 اضلاع کی سفارش پر دیے گئے۔

تین شخصیات کو بعد از وفات اعزاز

شہر کی سطح پر تین تمغے بعد از وفات دیے گئے:

  • مشہور شیف فرمی پوج (Fermí Puig) کو کاتالان کھانوں کے فروغ پر،
  • روزنامہ لا وینگواردیا کے صحافی اسکار میونوز (Òscar Muñoz) کو مقامی صحافت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں،
  • اور کتاب فروش مونتسرات اوبیذا (Montserrat Úbeda) کو ان کی کتابوں، زبانِ کاتالان اور آزاد کتب خانوں کے فروغ کے لیے خدمات پر۔

دیگر دو اعزازات رافیل جوردانا (مشہور ریستوراں لا بودے گا دن رافیل کے مالک) اور سانتا ماریا دے پیدرالبس کے خانقاہی ادارے کی کلاریسا راہباؤں کو دیے گئے، جنہوں نے سات سو سال تک شہر میں خدمت انجام دی۔

Screenshot

اضلاع کی جانب سے 20 اعزازات

دس اضلاع کی سفارش پر بیس افراد و اداروں کو بھی تمغے دیے گئے جنہوں نے سماجی، تعلیمی، ثقافتی اور فلاحی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان میں سے چند یہ ہیں:

  • سیوتات وییا (Ciutat Vella): اسکولا ویدرونا آنگلز (150 سالہ خدمات) اور سماجی کارکن مائتے روکا۔
  • ل’ایشامپلہ (Eixample): سماجی رہنما پیپا سیرا اور روایتی رقص کے ادارے اسبارت گاؤدی۔
  • سانتس مونتجؤئک (Sants-Montjuïc): کمیونٹی کارکن دییگو گارسیا اور اہلِ محلہ ایسوسی ایشن بادال-برازیل-بورڈیٹا۔
  • لس کوٹس (Les Corts): فلاحی تنظیم ADECO Catalunya اور خواتین کے گروپ مو-تے لس کوٹس۔
  • ساریا، سانت جرووازی: سماجی کارکن خوسے لوئیس لورینتے اور اہلِ محلہ ایسوسی ایشن سانت جرووازی ، لا بونانوا۔
  • گراسیا (Gràcia): کلب باسکٹ کول اور محققہ و میڈیا ماہر الویرا آلتیس۔
  • ہورتا – گیناردو: خواتین کی تنظیم زارخہ دے دونیس کوسیدوراس اور سماجی کارکن انتونیو نووالبوس۔
  • نو باریس (Nou Barris): معروف باکسر ساندور مارٹین اور انسٹی ٹیوٹ ٹکنولوجیک دے بارسلونا کے سربراہ البرتو ویلا۔
  • سانت اندرے (Sant Andreu): مرکزِ مطالعات ایگناسی ایگلیسیاس اور موسیقار انتونیا لونگو۔
  • سانت مارتھی (Sant Martí): سماجی کارکن مرسیدیز الویرہ اور خواتین کی تاریخ کو اجاگر کرنے والی تنظیم کمیشیون میموریا ای ژنرے۔

میئر کولبونی نے کہا کہ یہ اعزاز ان تمام افراد اور اداروں کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے اپنے اپنے میدان میں بارسلونا کو زیادہ متحد، باوقار اور انسانی قدروں سے بھرپور بنایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے