پلاگوریو (اٹلی) میں المناک حادثہ: ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے زمین کا مالک اور ایک پاکستانی مزدور جاں بحق

IMG_4347

اٹلی(میاں آفتاب احمد)اٹلی کے جنوبی علاقے پلاگوریو (Pallagorio)، صوبہ کروتونے میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ایک معمر اطالوی کسان اور ایک پاکستانی مزدور جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک دوسرا پاکستانی مزدور شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطالوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تقریباً 100 میٹر گہری کھائی کے قریب زیتون کے باغ میں کام کے دوران ایک ٹریکٹر راستے سے پھسل کر سیدھا نیچے جا گرا۔ ٹریکٹر کا مالک 78 سالہ فرانچیسکو لامازا (Francesco Lamazza) موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ٹریکٹر میں سوار دو پاکستانی مزدوروں میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوا، جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ریسکیو ٹیموں نے نکال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر زیتون چننے کے کام کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات میں راستے کی کمزوری اور مٹی کا سرک جانا بتایا جا رہا ہے، تاہم مزید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

اس المناک حادثے نے نہ صرف اطالوی زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کو غمزدہ کیا ہے بلکہ پاکستان کمیونٹی میں بھی افسوس اور صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دونوں خاندانوں کو اطلاع دے دی گئی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے