بہترین ممالک کی فہرست میں سلطنت عُمان،سوئٹزرلینڈ سے ایک درجہ اوپر
Screenshot
اس عرب ریاست نے سوئٹزرلیںڈ ، جرمنی اور ناروے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
سال 2025 کے "لائف کوالٹی” انڈیکس کے مطابق ان ممالک کی درجہ بندی سامنے آئی ہے جن کے عوام کی زندگی کو دنیا میں بہترین کہا جا سکتا ہے۔ یہ انڈیکس "”NUMBEO ویب سائٹ تیار کرتی ہے۔
اس فہرست میں شامل 89 ممالک میں پہلا نمبر "لکسمبرگ” کا رہا جو دنیا میں سب سے زیادہ فی کس اوسط آمدنی والے ممالک میں سے ہے۔ یہ سوئٹزرلینڈ کے بعد دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ اوسط ماہانہ تنخواہ رکھنے والا ملک ہے۔ سوئٹزرلینڈ "لائف کوالٹی” کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔
زیادہ آمدنی اور زندگی کے معیار میں فرق دیگر عوامل کی وجہ سے ہے جنہیں ماپا جاتا ہے، جیسے صحت، تعلیم، زندگی کے اخراجات اور خریداری کی صلاحیت وغیرہ. اگرچہ سوئٹزرلینڈ میں تنخواہیں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، لیکن بلند زندگی کے اخراجات کی وجہ سے یہ بعض مقامات پر پیچھے رہ جاتا ہے۔
سلطنت عُمان … سوئٹزرلینڈ سے ایک درجہ اوپر یعنی چوتھے نمبر پر آیا ہے جب کہ ڈنمارک کے پوانٹس عُمان کے برابر تھے تاہم وہ دیگر پیمائشوں اور بہتر زندگی کے اخراجات کی وجہ سے تیسرے نمبر پر رہا۔ سلطنت عمان خوب صورت قدرتی مناظر رکھتا ہے جو اسے سفر کے لیے ایک دل کش مقام بناتے ہیں، اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے انفراسٹرکچر، خدمات اور دیکھ بھال پر توجہ بھی ہے۔ عُمان دنیا میں پہلے دس ممالک میں واحد غیر یورپی ملک ہے۔
باقی پانچویں سے دسویں تک پوزیشنیں … فن لینڈ، ناروے، آئس لینڈ، آسٹریا اور جرمنی کے حصے میں آئے۔ اس کی وجہ زیادہ تر مفت تعلیم اور معیاری صحت کی خدمات ہیں