غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے اعدادو شمار،کس ملک میں کتنے پاکستانی قیدی ہیں؟ 

Screenshot

Screenshot

اسلام آباد (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ 21 ہزار 6 سو 47 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی کہ انھیں کس جرم میں قید کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی سرحد پار کرنے اور منشیات میں ملوث 9 ہزار سے زائد پاکستانی شہری قید میں ہیں، سعودی عرب میں قید کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں اس وقت 84 پاکستانی شہریوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ امریکا میں 57 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں جو ابھی تک مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 5297 پاکستانی شہری قید ہیں، متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی شہریوں کے جرائم کے حوالے سے ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں اس وقت 417 پاکستانی شہریوں کے کیسز زیر سماعت ہیں، چین میں قید پاکستانی شہریوں میں زیادہ تر منشیات کی اسمگلنگ ، جعلی کرنسی کے ،استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں بیرونِ ملک قید پاکستانیوں کی مجموعی تعداد تقریباً 21,406 ہے، اور اس رپورٹ میں شامل ممالک کی فہرست میں اسپین میں 42 قیدیوں کا ذکر ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے