پاکستان سے موروثی یا ذاتی پراپرٹی کی فروخت کی رقم اسپین منگوانے سے قبل ٹیکس وکیل سے رابطہ کر لیں

Untitled-3

بارسلونا(دوست نیوز)سپین میں نئے چیک ان بیلنس سسٹم کے نفاذ کے بعد بڑی تعداد میں نقد رقم بینک ATM میں جمع کروانے پر بینک ، قومی ٹیکس ایجنسی کو خودکار طریقہ سے اطلاع دے دیتا ہے۔ 

کالے دھن کو سفید کرنے سے رو کنے کے قانون کے تحت بینکوں کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ،  

وہ 500€ کا نوٹ جمع کروانے پریا — 3000€  سے زائد رقم بینک ATM میں ایک ہی دفعہ جمع کروانے پر فوری طور پر ٹیکس ایجنسی کو اطلاع دیں۔ 

سسٹم کو اس طریقہ سے بنایا گیا ہے کہ اگر کسی اکاؤنٹ میں 3000 € سے کم رقم بھی جمع ہوتی ہے۔ مگر بار بار جمع کی جاتی ہے ۔ تو بھی ایجنسی کو اطلاع دی جائے گی۔ 

اس کے علاوہ بینک سے بینک 10 ہزار € سے زائد رقم اور بطور قرضہ 6 ہزار € سے زائد رقم لینے پر بھی سسٹم،  ٹیکس ایجنسی کو اطلاع دے گا۔ 

اس کے علاوہ بیرون ملک سے 10 ہزار یورو یا اندرون ملک سے 1 لاکھ یورو ٹرانسفر کیے جانے پر S1 فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے. 

اگر آپ یہ فارم S1 جمع نہیں کرواتے،  تو جرمانے کی رقم 600 € و جتنی رقم وصول کی گئی ہے۔ اس کی دگنی رقم ہو گی. اور اگر آپ رقم کہاں سے اور کیوں وصول ہو رہی ہے۔ ثابت نہیں کر سکتے،  تو،  مزید 60 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ € کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

اس لیے بہتر ہے کہ،  پاکستان میں اپنی موروثی یا ذاتی جائیداد کی فروخت کی رقم پاکستان سے سپین منگوانے سے قبل،  اپنے بینک مینیجر اور اپنے ٹیکس وکیل کو اعتماد میں لے لیں۔ تاکہ،  بعد میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے