چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں پروفیسر مشتاق احمد کا پرتکلف عشائیہ،قریبی احباب کی شرکت
بارسلونا(دوست نیوز)پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں خان نواب ریسٹورنٹ بادالونا پر ڈائریکٹر حسان فارماسیوں آتو اسکول پروفیسر مشتاق احمد نے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ،معروف صحافی نصراللہ چوہدری،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،راجہ بشارت حسین،راجہ حسن نعیم ،چوہدری فہیم اکبراور دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی

اس موقع پر چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے پروفیسر مشتاق احمد کی محبت اور خلوص کوسراہا اور کہا کہ پروفیسر مشتاق احمد اسپین میں پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ،بارسلونا میں آج جو نوجوان باعزت رزق کما رہے ہیں اور پاکستان میں اپنے خاندانوں کو پال رہے ہیں اور خاص طور پر پاکستان میں کثیر زر مبادلہ بھیج رہے ہیں اس سب کے پیچھے پروفیسر مشتاق احمد کی محنت اور لگن ہے۔جو نوجوانوں کو ٹیکسی ڈرائیونگ لائسنس ،زبان دانی کے کورسزاور بلاسود گاڑیوں کی خرید داری میں رہنمائی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پروفیسر مشتاق احمد جیسے لوگ پاکستان کا سرمایہ ہیں

سید ذوالقرنین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر مشتاق احمد پاکستانی کمیونٹی کا اسپین میں مان ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہزاروں نوجوان پروفیسر مشتاق کی وجہ سے رزق حلال کما رہے ہیں ،سالانہ سینکڑوں نوجوانوں کا ٹیکسی لائسنس پاس کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پروفیسر مشتاق احمد اپنے تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

پروفیسر مشتاق احمد نے ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنا قیمتی وقت دے کر نا صرف میرا بلکہ میرے طالب علموں کا مان بڑھایا ہے۔