ویٹرن کرکٹ لیگ،بلیو کاتالونیا کرکٹ کلب نے ریڈکاتالونیا کو نو رنز سے شکست دے دی
بارسلونا(دوست نیوز) ویٹرن کرکٹ لیگ کے دوسرے ہفتے میں تین میچ کھیلے گئے،تیسرے اہم میچ میں بلیو کاتالونیا کرکٹ کلب کپتان محمد سلیمان گوندل کا مقابلہ ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب کپتان سید ذوالقرنین شاہ سے ہوا

بلیو کاتالونیا کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.5اوور میں دس وکٹ پر 151رنز اسکور کئےعابد حسین نے 38بالز پر 46رنز بنائے اور سید ذوالقرنین شاہ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے

ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب کی جانب سے عمران صندل،فیاض احمد،رضوان خان اورعظیم اعظم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب نے ٹارگٹ کا پیچھا کیا اور20اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 142رنز اسکور کئے۔

بلیو کاتالونیا نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 9رن سے میچ جیت لیا
ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب کی جانب سے اعجاز حسین نے 54بالز پر 76رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے
بلیو کرکٹ کلب کے اچاریہ نے 29رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،لکشمی نارائن اور عابد حسین نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔