الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردیے، پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کیلئے ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی، سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول اور صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ عمل کی نگرانی کریں گے۔

الیکشن کمیشن صدارتی الیکشن کےلیے تاریخ کا اعلان یکم مارچ کو کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے