پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب
بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہوئی۔جس میں پاکستانی کمیونٹی اور پیپلز پارٹی کے قائدین نے شرکت کی

اس موقع پر پروفیسر طاہر عظیم،میاں عبدالروف آرائیں،جاوید گل اور چوہدری شاہد لطیف گجر نے دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا مغفرت کی
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور ختم پاک پڑھا گیا۔

مفتی اعجاز احمد ملک نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں صرف محترمہ بینظیر بھٹو کو ہی قتل نہیں کیا گیا اس سے قبل محترمہ فاطمہ جناح کی تذلیل کی گئی عورت اس برتاؤ کی حق دار نہیں ہے عورت تو ماں ہے اور ماں سراپا رحمت ہے ۔اسلام میں خواتین کی اہمیت اور ان کے کردار پر گفتگو کی گئی ُانہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی وزیراعلی ہے یا کوئی خاتون اسمبلی میں موجود ہے یہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے کرداراور محترمہ بی بی کے سیاسی شعور کی وجہ سے ہیں

پیپلز پارٹی یورپ کے سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالرزاق صادق نے کہا کہ ہمیں خواتین کا احترام اور عزت کرنی چاہئیے اور یہ عمل اپنے گھر سے شروع کریں گے تو پھر ہی ہم برابری کی بات کر سکتے ہیں

مفتی اعجاز ملک نے دعا کرائی اجتماعی دعا میں انہوں نے محترمہ کے بلندی درجات اور مغفرت کی اور پاکستان کی سلامتی کی دعا کی