پاکستان ٹی وی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 231 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Screenshot

Screenshot

کراچی(دوست نیوز) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی کرکٹ ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم ترین ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنے کا 231 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پریزیڈنٹس ٹرافی کے ایک میچ میں پی ٹی وی نے صرف دو رنز سے کامیابی حاصل کی، جب سوئی ناردرن 40 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ اگست 1794 میں قائم ہوا تھا، جب اولڈفیلڈ نے میریلیبون کرکٹ کلب کے خلاف 41 رنز کا ہدف کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے چھ رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

میچ کے پہلے اننگز میں پی ٹی وی 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں سوئی ناردرن نے 72 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں پی ٹی وی کی ٹیم 111 رنز بنا سکی، جس کے بعد کراچی میں سوئی ناردرن کے لیے جیت بظاہر آسان دکھائی دے رہی تھی۔

تاہم تیسرے دن پچ کے بگڑتے حالات نے کھیل کا رخ بدل دیا۔ سوئی ناردرن کے بلے باز ایک کے بعد ایک وکٹ گنواتے گئے اور پوری ٹیم محض 37 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پی ٹی وی کے باؤلر علی عثمان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد بٹ نے 28 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یوں پی ٹی وی نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک ناقابلِ یقین فتح اپنے نام کرلی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے