کاتالونیا میں تعلیمی سال 8ستمبر سے آغاز کرنے کا امکان 

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالونیا کے محکمہ تعلیم نے اگلے تین تعلیمی سالوں کی شروعات ستمبر 8 سے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پری اسکول، پرائمری، سیکنڈری، ہائی اسکول اور پروفیشنل تعلیم کے طلبہ نئے سال کا آغاز کاتالان نیشنل ڈے یعنی 11 ستمبر سے چند روز پہلے کریں گے۔

محکمہ تعلیم نے ابتدائی ڈرافٹ تعلیمی کیلنڈر تعلیم یونینز کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں پہلی بار اگلے تین سالوں کے شیڈول پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یونینز کے مطابق سب سے مشکل پہلو سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے لیے دو دوپہریں بغیر کلاس رکھنے کی شرط ہے، حالانکہ ان دنوں اسکول میں طلبہ کے لیے سرگرمیاں لازمی رکھنی ہوں گی۔

ڈرافٹ کیلنڈر کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کا اختتام 18 جون 2027 کو ہوگا۔ کرسمس کی تعطیلات 24 دسمبر 2026 سے 10 جنوری 2027 تک اور ایسٹر ہفتہ 20 مارچ 2027 سے 29 مارچ 2027 تک ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ کیلنڈر تعلیمی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ پیشگی معلومات اور استحکام فراہم کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ 2027-28 اور 2028-29 کے سالوں کا اختتام 22 جون کو متوقع ہے۔ موجودہ 2025-26 تعلیمی سال بھی 8 ستمبر سے شروع ہو چکا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے