بارسلونا 24 گھنٹے کی سپر مارکیٹوں کا معائنہ،پندرہ دکانیں سیل،وجہ کیا بنی؟

بارسلونا(دوست نیوز)سپین کے شہر بارسلونا کی سٹی کونسل یعنی آجوناتامنتو کی انسپکشن ٹیموں نے 100 سے زائد 24 گھنٹے کی سپر مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔جن میں 15 کو سیل کردیا گیا ہے کیونکہ ان میں قوانین کی متعدد خلاف ورزیاں تھیں اور عوامی صحت کے اصولوں کیخلاف کھانے پینے کی ایکسپائیر اشیاء بیچی جارہی تھیں جبکہ بعض دکانوں میں غیر قانونی رہائش گاہیں بھی قائم تھیں۔یادرہے کہ بارسلونا میں دکانوں پر چھاپے نومبر اور دسمبر میں مارے گئے جن میں گواردیا اربانا،نیشنل پولیس،بارسلونا ہیلتھ ایجنسی،لیبر انسکٹوریٹ یونٹ کے سو سے زائد اراکین کے علاوہ ٹیکس ایجنسی کے ماہرین بھی شامل تھے۔