اسپین ،اسائلم کیس جلد نمٹائے جائیں گے،ڈیپورٹ کا عمل بھی تیز کیا جائے گا

IMG_0403

میڈرڈ (دوست نیوز)سپین میں نئے اسائلم کے قانون پر تیزی سے عملدرآمد ہوگا اور کیس کے خاتمے کی صورت میں ڈی پورٹیشن کے عمل کو تیز تر کیاجائیگا۔سپین کے حکومتی منصوبے کے تحت بارڈر پر اسائلم کے کرائے گئے کیسیز کو زیادہ سے زیادہ 12 ہفتوں کے اندر حل کیا جائیگا، جب کہ ملک  کے اندردائر کی جانیوالی درخواستوں کی چھ ماہ مدت ہوگی، جس میں قانونی اپیلیں بھی شامل ہیں۔  ہسپانوی حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2009 کے موجودہ اسائلم قانون میں ترمیم کرکے اسے یورپی یونین کے اسائلم کے ضمن میں یورپی معاہدے کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے