عدالتی وارنٹ کے بغیر گھروں میں داخلے کی اجازت، آئی سی ای کی خفیہ ہدایت

Screenshot

Screenshot

واشنگٹن(دوست نیوز)امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے اہلکاروں کو عدالتی وارنٹ کے بغیر گھروں میں داخل ہو کر گرفتاریاں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات ایک خفیہ داخلی میمورنڈم سے سامنے آئی ہے، جسے قانونی تنظیم Whistleblower Aid نے غیر آئینی اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

میمورنڈم کے مطابق آئی سی ای اہلکار صرف انتظامی حراستی حکم کی بنیاد پر، طاقت استعمال کرتے ہوئے گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ناقدین کے مطابق یہ طریقہ امریکی آئین کی چوتھی ترمیم سے متصادم ہے، جو بلاجواز تلاشی اور گرفتاری سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اہلکار پہلے دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور شناخت ظاہر کریں گے، تاہم تعاون نہ ہونے کی صورت میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان زبردستی داخل ہو سکتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے اس پالیسی کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے، جبکہ محکمہ داخلی سلامتی کا مؤقف ہے کہ انتظامی احکامات آئینی اور قانونی دائرے میں آتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے