پاک آئی کئیر کا اعزاز،بلدیہ بادالونا میں پہلی مرتبہ کسی کرکٹ  ٹیم کیلئے آفیشل تقریب کا انعقاد

DSC02905

بادالونا(دوست نیوز)بادالونا بلدیہ دفتر میں "پاک ای کیئر” کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی،جس میں بادالونا کے میئر البیول گارسیا تھے۔مئیر نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور بانی کلب ملک عمران خان اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا 

بلدیہ بادالونا کی سیکرٹری نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک آئی کئیر کرکٹ کلب اسپورٹس کے حوالے سے یورپ میں کرکٹ کی ایک اہم ترین نمائندگی ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے۔ شہرِ بادالونا کے دروازے آپ کے لیے کھولنا اور آپ کو یہ اعزاز دینا ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے، جو آپ اپنی شاندار اسپورٹس کیریئر کی وجہ سے یقیناً مستحق ہیں۔

ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اسی طرح آگے بڑھتے رہیں، جہاں جہاں کھیلیں وہاں بادالونا کا نام روشن کریں، اور سب سے بڑھ کر کرکٹ کو ہر دن تھوڑا اور بڑا بناتے جائیں۔ یہ درست ہے کہ بادالونا میں کئی کھیل کھیلے جاتے ہیں، اور بعض کھیلوں کو زیادہ نمایاں توجہ حاصل ہے، کرکٹ بھی اپنی جگہ مضبوطی سے بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بادالونا کی بلدیہ کے ایوانِ اجلاس میں کرکٹ ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں ایک اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ ہال عام طور پر عوام کے لیے نہیں کھولا جاتا اور صرف اُن افراد یا اداروں کو اعزاز دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے جنہوں نے کسی نمایاں شعبے میں شہر کا نام روشن کیا ہو۔

پاک آئی کئیر کرکٹ کلب کے صدر ملک عمران خان نے کرکٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسپین میں کرکٹ کی باقاعدہ  بنیاد 2001 میں پڑی، جب چند کلب سادہ انداز میں سڑکوں پر کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ اسی شوق اور جذبے نے بعد میں ایک باقاعدہ فیڈریشن کے قیام کی راہ ہموار کی۔

کاتالونیا کی حکومت جنرالیتات کی سرپرستی میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن قائم ہوئی اور سرکاری سطح پر ٹورنامنٹس کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں اسپین بھر میں کرکٹ کو منظم کرنے کے لیے قومی ادارہ Cricket España وجود میں آیا۔

کاروباری شخصیات اور بڑے اسپانسرز کی معاونت سے یہ کلب آج اس مقام تک پہنچ چکا ہے جہاں اسے بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل ہے۔ اس حوالے سے کلب کے بانی نے بتایا کہ 2019 میں چیمپئنز لیگ کا ایک میچ دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم بنانے کا خواب دل میں جاگا، جو آج حقیقت بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاک ای کئیر بادالونا نے اب تک 

Eurpeon champions 2022 

Spanish champions 

2020 , 2021 ,2023 .2024.2025

Catalan champions 2019 , 2021

جیسی چمپئن شپ جیتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ اصل مقصد اپنی شناخت کو مثبت انداز میں آگے لانا اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہے، جس کے لیے اداروں، انتظامیہ اور متعلقہ حکام کا تعاون ناگزیر رہے گا۔ملک عمران نے بھی خطاب کرتے ہوئے میئر بادالونا البیول گارسیا اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر بلدیہ بارسلونا کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سٹی بادالونا کے میئرشاویئر گارسیا البیول نے کہا کہ یہ ایوان شہر کی ایک چھوٹی پارلیمنٹ کی حیثیت رکھتا ہے، 

جہاں ماضی میں یوتھ بادالونا کی باسکٹ بال ٹیم کو بھی اعزاز دیا گیا، جو 1993 میں یورپ کی چیمپئن بنی تھی سمیت مختلف نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کلب کے نامور کھلاڑی کامران کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی میئر نے کہا کہ اگرچہ اسپین میں فٹبال اور باسکٹ بال مقبول ترین کھیل ہیں، تاہم کرکٹ تیزی سے دنیا کے بڑے کھیلوں میں شامل ہو چکی ہے اور اسپین میں بھی اس میں آگے بڑھنے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ پاکستانی اور بھارتی نژاد کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم نے بادالونا کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف کھیل کے میدان میں شہر کا نام متعارف کرایا بلکہ مختلف کمیونٹیز کو قریب لانے میں بھی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل سماجی انضمام میں پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اسی وجہ سے بلدیہ ایسی سرگرمیوں کو خاص اہمیت دیتی ہے۔

اول اس لیے کہ آپ نے بادالونا کو کرکٹ کی دنیا میں ایک اعلیٰ سطح پر متعارف کرایا، اور دوم اس لیے کہ جیسا کہ آپ نے خود کہا، کرکٹ نہ صرف ایک کھیل بن کر سامنے آیا ہے بلکہ یہ مختلف کمیونٹیز کو جوڑنے اور ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بھی بنتا جا رہا ہے۔

بعض اوقات کچھ لوگوں کے لیے معاشرے میں گھل مل جانا آسان نہیں ہوتا، اور ایسے میں اسپورٹس کمیونٹی ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے، جو انضمام کو زیادہ آسان، فطری اور متوازن بنا دیتی ہے۔ میرے نزدیک یہ بات بے حد اہم ہے۔

اسی وجہ سے، بطور میئر، میں اس پہلو کو خاص طور پر سراہتا ہوں اور آپ سب کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں، کیونکہ آپ نہ صرف کھیل کے ذریعے کامیاب ہو رہے ہیں بلکہ لوگوں کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 میئر کے مطابق 2023 میں حکومت سنبھالنے کے بعد ان کا ایک بڑا ہدف شہر کی تمام اسپورٹس سہولیات کو 2027 تک بہتر بنانا ہے، جس پر کام جاری ہے، جبکہ نئے اسپورٹس کمپلیکس اور سہولیات کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

میئر بادالونا نے بانی کلب  ملک عمران کو اعزاز سے بھی نوازا۔اس موقع پر ملک عمران نے بھی میئر بادالونا اور سپورٹس کے کونسلر خوان کواپنے کلب  کی شرٹ پیش کی،جس پر مئیر کا نام البیول لکھا ہوا تھا جسے دیکھ کر مئیر خوش ہوئے۔

شاویر گارسیا البیول نے عمران ملک کو سپورٹس کے ذریعے کمیونٹی کے نوجوانوں کو انٹیگریشن میں مدد فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ 

تقریب میں پاکستانی  کمیونٹی کے معززین کے علاؤہ ویلفیئر قونصل چوہدری سالک گوندل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

آخر میں مئیر بادالونا نے تمام شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا اور گپ شپ لگائی 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے