عمران ملک کی کرکٹ کے لئے خدمات کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے پر دلی مبارک باد،راجہ مظہر حسین

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)عمران ملک کو بہت بہت مبارک۔ یقینا آپ نے کرکٹ کے حوالے  سے سپین میں جو خدمات پیش کی ہیں انہیں سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ مجھے اس پروگرام میں شامل ہو کر بہت خوشی ہوئی اور میں پاکستانی کمیونٹی سے گزارش کروں گا کہ وہ آپس میں اجتماعات اور جلسے کرنے کے بجائے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر اور انہی کے کمیونٹی سینٹرز میں مختلف تقاریب منعقد کیا کریں تاکہ پاکستان کا مثبت چہرہ مقامی کمیونٹی کے سامنے آسکے اور مقامی میڈیا بھی اپ کو کوریج دے۔

کیونکہ یہاں کی اسمبلیوں یا اداروں میں اپ کی کوئی نمائندگی نہیں اس لیے بہتر ہے کہ اپس میں اتنے زیادہ اخراجات کرنے اور سٹیج پر ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے کی بجائے مقامی کمیونٹی کو اپنی کارکردگی میں شامل کریں۔ 

معروف سماجی شخصیت راجہ مظہر حسین نے کہا عمران ملک نے ایک مثال قائم کر دی ہے اس لیے تمام کمیونٹی کے لیڈران اس ماڈل کو اپنائیں اور مقامی حکومت کے ساتھ مل کر ہر قسم کے پروگرام منعقد کروایا کریں تاکہ انہیں کوئی تسلیم بھی کرے۔ آج کی بہترین اور پروقار  تقریب کی تفصیلی رپورٹ شفیق کیانی نے پہلے ہی نشر کر دی ہے جو اپ پڑھ سکتے ہیں۔ اس تقریب سے ہم سب کا سر فخر سے بلند ہوا۔ عمران ملک زندہ باد کتلان کرکٹ فیڈریشن پائندہ باد

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے