مونال ریسٹورنٹ بارسلونا کا افتتاح ہوگیا،فیتہ چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے ساتھیوں کے ہمراہ کاٹا

DSC03226

بارسلونا/معروف پاکستانی بزنس مین خواجہ جہانگیراور ملک محمد شریف کے مونال ریسٹورنٹ بارسلونا کا افتتاح ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ،خواجہ محمد جہانگیر ،چوہدری عمران گجر، سید ذوالقرنین شاہ اور ملک محمد شریف نے ساتھیوں کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا،مفتی ملک اعجاز نے خیر وبرکت کی دعا کرائی 

ملک محمد شریف نے تمام مہمانوں کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا،اور خوش آمدید کہا۔

خواجہ جہانگیراور ملک محمد شریف کی جانب سے مونال ریسٹورنٹ بارسلونا پر پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افتتاحی تقریب کے موقع پر پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا۔

اس موقع پر ملک محمد شریف نے تمام پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ احباب کا تعاون ہی ہماری کامیابی ہے۔اس موقع میں پر مفتی اعجاز ملک نے کاروبار میں خیر وبرکت اور دنیا میں امن کے لئے دعا کرائی 

معروف پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر احسان الہی،خالد شہباز چوہان،سید ذوالقرنین شاہ، چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑ، فخر عباس شاہ، نے خواجہ محمد جہانگیر کو دلی مبارک باد دی، اور دعا کی کہ اللہ سبحانہ تعالی کاروبار میں برکت عطا فرمائے،آمین 

معروف سماجی شخصیت مظہر حسین راجہ نے دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونال انتہائی خوبصورت ریسٹورنٹ ہے جس کے چار خوبصورت ہال ہیں جہاں فیملیز الگ سے آپنی پارٹی اور فنکشن کر سکتی ہیں۔ کھانا بہت اعلی اور سروس کمال کی تھی۔ ساونڈ سسٹم سب سے اعلی اور نماز پڑھنے کے لیے کشادہ جگہ موجود ہے۔بارسلونا کی سر زمین پر ایک نئے شاہکار کی تخلیق نے ریسٹورنٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کر  دی ہے۔ ایک بار ضرور وزٹ کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے