معروف پاکستانی وکیل عدنان بشیر راجہ نے اپنے نئے دفتر کا افتتاح کردیا
بارسلوناکے نواحی ضلع اوسپیتالیت میں معروف پاکستانی وکیل عدنان بشیر راجہ ایڈووکیٹ کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں عزیزواقارب،دوست احباب اور بارسلونا میں مقیم پاکستانی ماہر امیگریشن وکلا اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

عدنان بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے والد ،تایا جان اور بھائیوں کے ساتھ مل کر نئے دفتر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر دعائے خیر کی گئی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت دے اور آپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔آمین
نئے دفتر کے افتتاح کی خوشی میں عزیز واقارب اور دوست احباب کے ہمراہ کیک کاٹا گیا۔تقریب میں شریک مہمانوں کو مٹھائی اور مشروبات سے تواضح کی گئی۔

افتتاح کے موقع پر عدنان بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنا مختصر تعارف کرایا اور کہا کہ میرا پہلے والا آفس بھی کافی بڑا ہے اور وہاں پر بھی زیادہ لوگ ایک وقت میں آسکتے ہیں لیکن وہاں پروٹوکول کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آتی تھیں ۔اس وجہ سے ہم نے یہ بڑا دفتر حاصل کیا ہے تاکہ کمیونٹی سے بلا روک ٹوک اور کسی پروٹوکول کے بغیر ملا جاسکے۔عدنان بشیر راجہ نے بتایا کہ انکا دفتر کمیونٹی کی خدمت کیلئے ہے اور اپنی تعلیمی مہارت کی بنیاد پر کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی حتی الاامکان کوشش کریں گے۔اور جس کا جو حق ہوا اس کے کئے قانونی طور پر لڑیں گے اور اپنی فیس کی پرواہ کئے بغیر حق دلوائیں گے۔

معروف ماہر امیگریشن امور وقاص مہر ،چوہدری شہباز احمد کھٹانہ،چوہدری محمد عاصم گوندل اور دیگر دوست احباب کی جانب سے عدنان بشیر راجہ ایڈووکیٹ کو نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا ۔
دفتر کا پتہ درج ذیل ہے
اڈریس – C/ Jacint Verdaguer,34.Bajo L’ Hospitalet de Llobregat