بارسلونا:راول میں ایک نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کردیا، الزام میں ایک شخص گرفتار

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا کی پولیس موسوس دی اسکوادرا نے جمعرات کی صبح 41 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر راول کے علاقے میں ایک نوجوان کے پرتشدد قتل کا الزام ہے۔ یہ واقعہ سیوتات ویا (قدیم شہر) کے ملکہ رینا امالیہ اسٹریٹ پر واقع ایک عمارت میں پیش آیا۔
پولیس کو صبح 8:40 بجے ایک شدید زخمی شخص کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس اور میڈیکل ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ تاہم، تمام تر کوششوں کے باوجود زخمی نوجوان کی جان نہ بچائی جا سکی، اور کچھ ہی دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔
چاقو کے وار سے قتل
اخبار “ایل پیریودیکو” کے مطابق، پولیس کو واقعے کی اطلاع چند عینی شاہدین نے دی، جنہوں نے اپارٹمنٹ کے اندر جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں۔ جب پولیس موقع پر پہنچی، تو انہوں نے اپارٹمنٹ میں نوجوان کو چاقو کے زخموں کے ساتھ پایا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد لاش کو وہاں سے ہٹایا گیا۔ بارسلونا کی کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور عدالتی حکم کے تحت تفتیش کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔