چوہدری امانت حسین مہر کا چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی بیٹی کی وفات پر اظہارتعزیت

بارسلونا(دوست نیوز)مسلم لیگی رہنماسابق ایم پی اے اور بارسلونا میں معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کے دوست چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی پیاری بیٹی رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہے۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
چوہدری امانت حسین مہر نے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ بیٹیاں کو اپنے والد کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہیں بیٹی کا اس طرح چلے جانا ایک باپ کے لئے سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ سبحانہ تعالی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی بیٹی کو جنت الفردوس اور والدین ولواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین