نیپال کے دیپندر سنگھ ایری نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی

نیپال کے دیپندر سنگھ ایری نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی، ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے۔

نیپالی بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پلیئر ہیں، دیپندر سنگھ ایری نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئر کپ میں انجام دیا۔

دیپندر سنگھ نے کامران خان کے آخری اوور میں  6 چھکے لگائے، 6 چھکوں نے ایری کا اسکور 15 گیندوں پر 28 سے 21 گیندوں پر 64 تک پہنچا دیا۔

نیپال کے دیپندر سنگھ اس فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بیٹر بن گئے، اُن سے قبل بھارت کے یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن میں انگلش بولر کرس براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے جس کی بدولت اُنہوں نے نصف سنچری صرف 12 گیندوں پر مکمل کی جو ابھی تک ایک ریکارڈ ہے۔

 اس کے علاوہ ویسٹ انڈین بیٹر کیرن پولارڈ نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے