پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کراچی میں کیمپ لگ گیا

فائل فوٹو

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کراچی میں کیمپ لگ گیا۔

ہیڈ کوچ ایاز محمود کا کہنا ہے کہ کیمپ کے پہلے روز 35 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا، مزید کھلاڑی شام تک رپورٹ کریں گے۔

کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح 6 بجے شروع ہوا اور ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، جس میں کوچ ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی۔ 

دوسری جانب اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری نے پی ایچ ایف سیکریٹری حیدر حسین سے رابطہ کر کے پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈول پی ایچ ایف کو بھیج دیا۔

پاکستان ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہو گا۔

پاکستان ٹیم ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں پہلا پریکٹس سیشن 2 مئی کو رات 9 بجے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے