مشتاق احمد بنگلادیش ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر

کولاج فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بن گئے۔

مشتاق احمد اس سے قبل متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیے ہیں۔

لیگ اسپنر نے 52 ٹیسٹ میچز اور 144 ون ڈے انٹرنیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کرکٹ ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے