محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
فاسٹ بولر محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی۔
محمد عامر نے پاکستان ٹیم کی شرٹ پہن کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ شروع اللّٰہ کا نام لے کر، الحمد للّٰہ۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے محمد عامر کو پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ اسی سال ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور سینئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
اس موقع پر ٹیم آفیشلز نے چیئرمین محسن نقوی کو سیریز کی پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔