یورپی یونین کے ٹرانسپورٹ کے وزراء کا برسلز میں اجلاس،کسی بالغ کے ساتھ گاڑی چلانے کی کم از کم عمر 17 سال کرنے اجازت

برسلز(قمرفاروق)یورپی یونین کے ممالک کے ٹرانسپورٹ کے وزراء کا ایک اہم اجلاس برسلز میں ہوا جس میں یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ 17سال کی عمر میں اس شرط کے ساتھ گاڑی چلانے کی اجازت دی جائے جب اس کے ساتھ 24 سال سے زیادہ عمر کا کوئی ایسا شخص جس کے پاس کم از کم پانچ سال کا لائسنس ہو، موجود ہو ،حالانکہ حتمی ضوابط ابھی بھی یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کرنا باقی ہے۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ آپ صرف اس ملک میں 17 سال کی عمر میں گاڑی چلا سکتے ہیں جس نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا ہو اور باقی رکن ممالک میں نہیں۔

دوسری طرف، وزراء نے ٹرک چلانے کی عمر کو موجودہ 21 سے کم کر کے 18 سال کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے