آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کےلیے اوشیانا کے ملک ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور ہوگئی۔
ونواٹو کی ویمن ٹیم کو ابوظبی میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہے۔
ونواٹو نے ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر میں جاپان کو شکست دے کر گلوبل کوالیفائر کےلیے جگہ بنائی۔
گلوبل کوالیفائر میں ونواٹو کے علاوہ نیدرلینڈز، زمبابوے، آئرلینڈ اور یو اے ای شامل ہیں۔
سری لنکا، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، امریکا اور یوگنڈا کی ویمنز ٹیمیں بھی میں ایونٹ میں شریک ہیں۔
ونواٹو کی ٹیم کو بہتر سامان کےلیے ساڑھے چھ سے سات ہزار ڈالرز درکار ہیں، رقم جمع کرنے کےلیے کرکٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے فنڈز کی درخواست کردی۔
ونواٹو کرکٹ ایسوسی ایشن نے گو فنڈ می کے پورٹل پر فنڈز جمع کرنے کےلیے لنک بنادیا۔
ونواٹو کی قومی ویمن ٹیم کےلیے اب تک تین ہزار ڈالرز کا فنڈ جمع ہوا ہے، ونواٹو ویمن ٹیم کو درکار رقم کسی فل ممبر ٹیم کے کھلاڑی کی ایک میچ فیس کے برابر ہے۔