ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان ویمن کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں موسم ابر آلود ہے اور ہر طرف بادل چھائے ہوئے ہیں اور بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پہلے ون ڈے کیلئے منیبہ علی، سدرا امین، بسمہ معروف، کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، ناجیہ علوی، طوبیٰ حسن، ڈینا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال ٹیم میں شامل ہیں۔

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے