پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیراہتمام آصف علی زرداری کے صدرِپاکستان اور سید یوسف رضا گیلانی کے چئیرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد کی تقریب
بارسلونا/پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیراہتمام صدرپی پی پی اسپین چوہدری اشتیاق حسین کی زیرصدارت آصف علی زرداری
کے صدرِپاکستان اور سید یوسف رضا گیلانی کے چئیرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد کی تقریب ،جس میں ایم این اے عبدالقادر گیلانی اور چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے ٹیلی فونک خطاب کیا،تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی اسپین،مسلم لیگ ن اسپین اور کمیونٹی شخصیات اور پاکستان سے آئے الیاس مجیدنے شرکت کی
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت میاں عبدالروف آرائیں نے حاصل کی،جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے ادا کئے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی اسپین اشتیاق حسین نے کہا کہ اس وقت جتنی مضبوط حکومت پاکستان میں ہے اس سے قبل نہیں تھی اگر اب بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوتے تو پھر کبھی نہیں ہونگے،انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی
دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانی دی ہے،ذوالفقار علی بھٹو شہید ،بینظیر بھٹو شہید کی قربانی سے جمہوریت آگے بڑھی ہے ،آج بھی پاکستان میں جمہوریت کو اگر فروغ دیا جارہا ہے تو اس میں بھی پیپلز پارٹی کی قربانیاں ہیں،اب پاکستان میں اس مذاق کو بند ہونا چاہئیے کہ کبھی ایک سیاسی لیڈر کو تو کبھی دوسرے لیڈر کو اور کبھی تیسرے کو پابند سلاسل کردیا جاتا ہے اور بعد میں کوئی جرم بھی ثابت نہیں ہوتا،مطالبہ کیا گیا کہ سید یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری دونوں قید کی صعبتوں کو برداشت کرچکے ہیں انہیں چاہئیے کہ سیاسی قیدیوں کو آزاد کریں ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کی گورنر شپ قمر زمان کائرہ کو دی جائے جو اس کا حق دار بھی ہے اور اس وقت پنجاب میں ایک ایسے ہی گورنر کی ضرورت ہے جو پیپلز پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ متحرک کرسکے اور وہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبول ہو تاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سمجھ سکے اور ان کا حل نکالے
تقریب کے دوران جئے بھٹو کے نعرے بلند ہوتے رہے
تقریب میں محمد اقبال چوہدری نے شہدا پیپلز پارٹی اور دیگر احباب کے قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کی وفات پر بلندی درجات کی دعا کی، اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی
کمیونٹی شخصیات نے اپنے خطاب میں صدر آصف علی زرداری اور سید یوسف رضا گیلانی کے منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور مقامی قیادت مسلم لیگ ن اسپین اور پیپلز پارٹی اسپین کے سامنے مسائل کا تذکرہ کیا اور امید ظاہر کی وہ وہ اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے مسائل ارباب اختیار تک پہنچائیں گے
نائب صدر پیپلز پارٹی اسپین چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
تقریب کے اختتام پر صدر پیپلزپارٹی اسپین چوہدری اشتیاق حسین،چوہدری عمران اختر چھوکرکلاں،راجہ ضیا صدیق،حافظ عبدالرزاق صادق،ملک ابرار حسین اور میاں عبدالروف آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کی