منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت کے زیراہتمام محفل ذکر،شیخ محمد عادل الربانی کی خصوصی شرکت
بارسلونا(دوست نیوز)منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت کے زیراہتمام
محفل ذکر کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخ محمد ناظم عادل القبرصی الحقانی الربانی کے صاحبزادے شیخ محمد عادل الربانی ترکی سائپرس نے منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
محفل ذکر میں اسپانش مسلمان ،ترکش اور دیگر ممالک کے نو مسلم خواتین ومرد حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
محفل ذکر کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا،محمد اقبال چوہدری نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے شیخ محمد عادل الربانی کا مکمل تعارف کرایا
شیخ محمد عادل الربانی نے محفل میں موجود تمام خواتین وحضرات کو قرآن وسنت کے مطابق پندونصیحت کی جس کا اسپانش میں ترجمہ کیاگیا،اور پھر لاالہ اور اللہ ھو کا ورد کیا گیا،
محفل ذکر کے اختتام پر منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت کی جانب سے تمام مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا