بیرسٹر عثمان چیمہ کی اپنی رہائش پر کاشف عزیز بھٹہ اور سعید شیخ کے اعزاز میں پرتکلف دعوت ماہ نور چیمہ بیٹی کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد
سٹاک ہوم ( نمائیندہ خصوصی ) سویڈن میں مقیم سماجی شخصیت و
سینئر صحافی کاشف عزیز بھٹہ اور سماجی شخصیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن سعید شیخ کے اعزاز میں الندن میں مقیم معروف تجزیہ کار بیرسٹر عثمان چیمہ نے اپنی رہائش پر ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر کاشف عزیز بھٹہ اور سعید۔ شیخ نے بیرسٹر عثمان چیمہ انکی فیملی کو ان کی بیٹی ماہ نور کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسی کامیابی پاکستان اور دنیا بھر کے بچوں کےلیے انسپائریشن ہے انہوں نے کہا کہ ان کو اور پوری پاکستانی قوم کو بیٹی ماہ نور چیمہ پر فخر ہے۔بیرسٹر عثمان چیمہ نے بات کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانئیوں کو درپیش مسائل اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ بیرسٹر عثمان چیمہ کی 16 سالہ بیٹی ماہر نور چیمہ نے برطانیہ میں جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) کی سطح پر 34 مضامین پاس کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ماہ نور چیمہ کے بنائے گئے اس ریکارڈ کے مطابق یہ برطانیہ اور یورپی یونین کی تاریخ میں کسی طالب علم کے اخیتار کیے گئے مضامین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ماہ نور چیمہ نے پہلے اے سٹار گریڈ کے ساتھ 17 مضامین کو کلیئر کیا، جبکہ نتائج سامنے آنے کے بعد اس فہرست میں مزید 17 مضامین کا اضافہ کیا۔کاشف عزیز بھٹہ اور سعید شیخ نے بیرسٹر عثمان چیمہ اور انکی فیملی کا پرتکلف ظہرانہ اور پر خلوص دعوت پر نیک تمناؤں کیساتھ شکریہ ادا کیا ۔