پاکستانی کمیونٹی کی صحت کے حوالے سے بی ایم ایجوکیٹرز بادالونا میں ہفتہ کی شام سیمینار

بارسلونا/مظہر حسین راجہ/پاکستانی کمیونٹی کی صحت کے حوالے سے بی

ایم ایجوکیٹرز بادالونا میں ہفتہ کی شام سیمینار منعقد ہوا جس میں 40 مرد و خواتین نے حصہ لیا
نیوٹریشن کی ماہر ڈاکٹر صبا انور اور ڈاکٹر Paula نے پاکستانی کمیونٹی میں مقامی ابادی کی نسبت بڑھتی ہوئی خطرناک بیماریوں کی تفصیل بتائی جس میں موٹاپا، دل کے مراض، شوگر، اور ڈپریشن سرفہرست ہیں۔ درج بالا کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد کا بلڈ ٹیسٹ اور وزن کرنے کے بعد تین ماہ کے دوران صحت مند کھانا تجویز کر کے موٹاپے اور شوگر کو ختم کیا جائے گا۔ ہفتہ میں ایک دن مائر ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی نگرانی میں آسان جسمانی ورزش اور واک بھی کروائیں گی۔ افراد کی سلیکشن کے بعد مئی کے دوسرے ہفتے میں پروگرام کا اغاز ہوگا اور جولائی تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ Can Ruti ہسپتال، Vic یونیورسٹی اور بی ایم ایجوکیٹرز کے اشتراک سے ہر ماہ یہ پروگرام جاری ہے جس کی نگرانی پاکستانی نژاد ماہر نیوٹریشن ڈاکٹر صبا انور کر رہی ہیں تا کہ پاکستانی کمیونٹی میں بیماریوں کو کم کیا جائے۔ ہر پروگرام کی بکنگ کا اعلان پہلے سے کیا جاتا ہے اور سیمینار میں وہی افراد حصہ لے سکتے ہیں جو دلچسپی رکھتے ہیں اور آمد کنفرم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے