ترینیتات سٹارز نے کوپا بارسلونا ٹی ٹونٹی جیت لیا

بارسلونا(دوست نیوز)کوپابارسلونا T20ترینیتات سٹارزکرکٹ کلب نے فائنل میں بارسلونا قلندر کو شکست دے کر جیت لیا۔
بارسلونا قلندر کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 196رنز کا ٹارگٹ دیا۔
ترینیتات سٹارزکرکٹ کلب نے 19.5اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ عبور کرلیا۔
ترینیتات سٹارزکرکٹ کلب کے سفیان عنصر فائنل کے مین آف دی میچ قرار پائے
ترینیتات سٹارزکرکٹ کلب کے کپتان چوہدری محسن رضا گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل کے بعد لڑکوں کی انتھک محنت کی بدولت فائنل جیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کو اس جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں