شبِ برائت کے مبارک موقع پر جامعہ علویہ بولٹن میں نئی اضافی عمارت کا افتتاح کردیا گیا

بارسلونا/بارسلونا میں معروف پاکستانی سماجی اور کاروباری شخصیت محمد سلیمان گوندل کی دعوت پر گزشتہ سال استاذ العلماء حضرت علامہ حافظ محمد صابر علی صابر بارسلونا تشریف لائے۔اور جامعہ علویہ بولٹن مانچسٹر کی تعمیر کے لئے چندہ کی اپیل کی جس میں بارسلونا کی مخیر شخصیات نے بھر پور تعاون کیا۔

محمد سلیمان گوندل نے جامعہ علویہ بولٹن مانچسٹرکے افتتاح پر اپنے بارسلونا کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا

جنہوں نے اس کارِخیر میں حصہ لیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راہ اللہ میں دئیے ہوئے مال سے زندگی میں برکت نصیب ہوگی اور اللہ اپنا قرب عطا فرمائے آمین

افتاح کے موقع پر مسجد انتظامیہ نے کہا کہ اللہ تعالٰی ہر قسم کی معاونت کرنے والے کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ اس موقع پر خصوصی خطابات بھی ہوئے جن میں

1۔خطیب الاسلام حضرت علامہ مفتی خان محمد قادری
2۔استاذ العلماء حضرت علامہ حافظ محمد صابر علی صابر
3۔مفسر قرآن حضرت علامہ قاری محمد طیب نقشبندی
شامل ہیں