پاکستان اور سری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام

علامتی فوٹو

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم نے جیت لی۔ سری لنکا کے اوچیتھا آکاش رانا سنگھے اور چولیتھا پوشپیکا نے کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی 18 ہولز کے بعد سری لنکن جوڑی کا مجموعی اسکور چھ اوور پار تھا۔ 

سلمان جہانگیر اور قاسم علی خان پر مشتمل پاکستان 1 کا اسکور 8 اوور رہا تھا جبکہ نعمان الیاس اور ارسلان خان کی پاکستان 2 کا مجموعی اسکور 17 اوور رہا۔

نعمان کا اسکور 2 اوور رہا مگر ارسلان نے پہلے راؤنڈ میں 15 اوور کھیلے تھے۔

دوسری جانب 63ویں قومی ایمچور گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز چار گالفرز کی مشترکہ برتری رہی۔

نعمان الیاس، عبداللّٰہ انصر راجہ، رافع اسلم راجہ اور شاہ زہب جہان پہلی پوزیشن پر رہے۔

سلمان جہانگیر، راجہ اسرار، ملک شعیب اور خالد محمود کا پہلے روز اسکور تین اوور رہا۔ سری لنکا کے اوچیتھا آکاش رانا سنگھے اور چولیتھا پوشپیکا بھی 3، 3 اوور رہے۔

سینئر ایمچر میں رضوان راشد 4 اوور کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ایوب خان اور محسن علی منہاس 5، 5 اوور کے ساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے