پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل

فوٹو: فائل

گزشتہ برس کی غیر حاضری کے بعد ایک بار پھر ورلڈ اوپن اسکواش کے ایرینا میں پاکستان کی نمائندگی ہوگی۔ پاکستان کے جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ خان کو ورلڈ اوپن اسکواش کے مین ڈراز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ورلڈ اوپن اسکواش 9 سے 18 مئی تک مصر کے شہر قائرہ میں ہوگی، ایونٹ کے مین راؤنڈ کا ڈرا فائنل کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان کے حمزہ خان بھی شامل ہیں۔

حمزہ خان نے گزشتہ برس ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا اور اس جیت کی بنیاد پر ہی انہیں ورلڈ اوپن میں جگہ ملی۔

حمزہ خان پہلے راؤنڈ میں 10 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے نکولز مولر سے مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ 2023 میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ورلڈ اوپن اسکواش میں شریک نہیں تھا جبکہ 2022 میں عاصم خان نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا جہاں وہ پہلے ہی راؤنڈ میں آؤٹ ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے