پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار
پشاور کی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو مجرم قرار دے دیا۔
بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پشاور کی فیملی کورٹ نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے شہری کو 3 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے اس پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ شہری کی بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔