اہل بیت فیڈریشن میڈرڈ کے صدر سے سید ذوالقرنین شاہ کی ملاقات،صدر کی جانب سے ظہرانہ اور ادارہ کا دورہ

میڈرڈ/معروف سماجی شخصیت اور انسانی حقوق کے علمبردار سید ذوالقرنین شاہ نے میڈرڈ میں اہل تشیع کا سب سے بڑے مرکز فنداسیون اہل بیت میڈرڈ کے صدر سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر پاکستانی ایسوسی ایشن میڈرڈ ضیا سعید بھی موجود تھے،صدر نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ادارہ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ،تین منزل کا یہ ادارہ

مسجد،لائیبریری،مہمان خانہ،بچوں کی ابتدائی تعلیم کا اسکول،کانفرنس ہال پر مشتمل ہے۔بچوں کو بتدائی دنیی اور مادری زبان کی تعلیم دی جاتی ہے،جو بالکل فری ہے،وسیع کانفرنس ہال میں دینی ،معاشرتی اور مذہبی تہواروں کے حوالہ سے کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں جن سے اہل ایمان مومنین استفادہ حاصل کرتے ہیں،کانفرنس میں شریک افراد کو کھانا بھی کھلایا جاتا ہے جس کے لئے بوفے لگایا جاتا ہے جس کا بہترین انتظام موجود ہے

مسجد کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک حصہ مردوں کے لئے اور دوسرے حصہ کو خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے،یہاں باقاعدہ پردہ کا انتظام ہے
ایک بڑی لائیبریری بھی موجود ہے یہاں اہل علم اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں تشیع کے حوالہ سے کتابیں موجود ہیں جس کے بارے میں کہنا تھا کہ جو لوگ کتاب بینی اور اپنے دینی علم کو بڑھانا چاہتے ہیں وہ یہاں مطالعہ کرتے ہیں ان کے رہنے کا معقول انتظام ہے

سید ذوالقرنین شاہ نے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ایک ادارہ میں جو سہولیات ہونی چاہئیے وہ سب موجود ہیں،سید ذوالقرنین شاہ نے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور انتظامات کرنے والے افراد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے