سید ذوالقرنین شاہ کی میڈرڈ میں فلطسین کے سفیرمحترم حسنی عبدالواحد سے سفارت خانہ فلسطین میڈرڈ میں ملاقات

میڈرڈ/معروف سماجی شخصیت اور انسانی حقوق کے علمبردار سید ذوالقرنین شاہ نے میڈرڈ میں فلطسین کے سفیرمحترم حسنی عبدالواحد سے سفارت خانہ فلسطین میڈرڈ میں ملاقات کی،اس موقع پر پاکستانی ایسوسی ایشن میڈرڈ کے صدر ضیا سعید بھی موجود تھے

سید ذوالقرنین شاہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اسپین اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اور ہرطرح کا اخلاقی تعاون جاری رکھیں گے، سید ذوالقرنین شاہ نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کی

ملاقات کے دوران سید ذوالقرنین شاہ نے اسم “محمد “صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شیلڈ ،پاکستانی جھنڈا تحفہ میں دیا اور پاکستانی جھنڈے کا بیج لگایا جس پر سفیر محترم نے خوشی کا اظہار کیا

سفیرمحترم حسنی عبدالواحد نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ایک قوم ہیں اور پاکستانی ہمارے بھائی ہیں جو ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کسی مشکل کا شکار ہوتا ہے تو ہر فلسطینی اس مشکل پر رنجیدہ ہوتا ہے اور اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے انہوں حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے فلسطین کے طالب علموں کو اسکالر شپ دئیے،اور وہ اپنی تعلیم مکمل کررہے ہیں
سفیر محترم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ 95فیصد غزہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیاہے،ہسپتال تباہ کردئیے گئے 34ہسپتالوں میں سے ابھی تین ہسپتال کام کررہے ہیں اور وہ بھی صرف ایمرجنسی کے لئے،انہوں نے کہا کہ پانی نہیں ہے ،بجلی بند ہے ،زندگی رکی ہوئی ہے کوئی وہاں رہے بھی تو کیسے رہے۔

سفیر محترم نے سید ذوالقرنین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بارسلونا میں فلسطینی کمیونٹی کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد آپ کی اپنے فلسطینی بھائیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لئے کوئی بھی پروگرام ہو،احتجاج ہو کوئی ریلی ہو سید ذوالقرنین شاہ سب سے آگے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے