ایک دن آئے گا جب اقتدارسیاستدانوں کو منتقل ہوگا،چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

بارسلونا(دوست نیوز)چوہدری عابد رضا کوٹلہ سابق ایم این اے صدر ڈویژن گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کے اعزازمیں چوہدری امانت حسین مہر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیر ٹریڈ کوآرڈینیٹربزنس یورپ اور حاجی راجہ اسد حسین صدر پاکستان مسلم لیگ ن سپین کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ پر پروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجیداور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا،نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق اور راجہ صدیق ضیاء نے سرانجام دئیے، پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی

چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے تقریب میں پہنچنے پر مسلم لیگی عہدیداران اور معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک،چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا ،عوام کی بڑی تعداد نےعشائیہ تقریب کو جلسہ عام میں تبدیل کردیا،

جلسہ عام سے چوہدری عابد رضا کوئلہ نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس کو بھی ووٹ دیں پھر اس ووٹ کی حفاظت بھی کریں، چھپ چھپا کر ووٹ دینے سے حقیقی تبدیلی نہی آ سکتی،ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گھروں میں بیٹھ جانے سے ووٹ کی حفاظت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ اگر میں جیتا ہوتا اور اس طرح ہرانے کی کوشش کی جاتی تو میں اپنے جانثاروں کے ساتھ احتجاج کرتا اور ایک تاریخ رقم کرتا جسے کئی دہائیوں تک یاد رکھا جاتا،میں نے خوش دلی سے اپنی شکست تسلیم کی،عمران خان اس وقت پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے،میرے حلقے میں لوگوں نے عمران خان کو ووت دئیے،ایک دن آئے گا جب اقتدارسیاستدانوں کو منتقل ہوگا،

صدر مسلم لیگ ن حاجی راجہ اسد حسین نے اپے خطاب میں اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مسلم لیگ کے قائدین پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی جانب لے جائیں گے۔چوہدری عابد رضا کوئلہ اور چوہدری شبیر کوئلہ نے گجرات میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے

مسلم لیگ ن یورپ کے ٹریڈ کوآرڈینیٹر چوہدری امانت حسین مہر نے تقریب کے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چوہدری عابد رضا کا سپین کا دوسرا گھر ہے ان کے ساتھ ہمارا بھائیوں والا تعلق ہے

مقامی شہر بادالونا کی سوشلسٹ پارٹی کے صدرفیرناندو کاریرا نے خطاب کرتے ہو کہا ہم پاکستانی کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آنے والے کاتالان انتخابات میں ہم اگر کامیاب ہوئے تو پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے

محمد اقبال چوہدری نے آخری میں ملک وقوم کی سلامتی کی دعا کرائی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے